the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

جان کا خطرہ

Thu 27 Oct 2016, 18:41:39
لکھنؤ : سماج وادی پارٹی میں اختلافات کے درمیان پارٹی کے جنرل سکریٹری امر سنگھ نے پہلی مرتبہ خود پر عائد الزامات پر کھل کر بات چیت کی۔ اس دوران ان کا درد بھی چھلک آیا ہے۔ امر سنگھ نے کہا کہ اکھلیش کے دلال کہے جانے سے وہ کافی دکھی ہیں۔ امر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلی اکھلیش یادو ہمیشہ غلط لوگوں سے گھرے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مرتے دم تک ملائم کے ساتھ ہیں اور اکھلیش کے ساتھ بھی ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں نے اکھلیش یادو کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھے دلال کہا، جس سے مجھے کافی دکھ ہوا۔ جب پورا خاندان اکھلیش کی شادی کے خلاف تھا ، تب میں نے ان کا ساتھ دیا تھا۔ اس کی شادی کی کوئی تصویر نہیں ہے ، جس میں یہ 'دلال



نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلی اکھلیش یادو کا ساتھ دوں یا نہ دوں ، لیکن ملائم سنگھ یادو کے بیٹے کا ساتھ ہمیشہ دوں گا۔ امر سنگھ نے کہا کہ میں نے نیتا جی سے کہا تھا کہ اگر میری قربانی سے پارٹی میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا ، تو میں اس کے لئے تیار ہوں۔ امر سنگھ نے رام گوپال یادو پر بھی جم کر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے رام گوپال یادو کو دبنگ قرار دیا ۔ امر سنگھ نے کہا کہ رام گوپال یادو پہلے بھی مجھے پارٹی سے نکلوا چکے ہیں۔ انہوں نے پھر سے بیان دیا کہ وہ مجھے پارٹی سے نکلوا دیں گے۔ رام گوپال کو دبنگ بتاتے ہوئے امر سنگھ نے ان سے اپنی جان کو خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ان سے بہت ڈر گیا ہوں، میری چھوٹی چھوٹی بیٹیاں ہیں وہ یتیم ہو جائیں گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.